اہم خبریںپاکستان

پاکستان کی کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے اقدام کی مذمت : ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کے اقدام کی مذمت کی ہے۔ بھارتی ناظم الامور کی وزارت خارجہ میں طلب کر کے اس اقدام پر حکومت پاکستان کی شدید تشویش اور مذمت سےآگاہ کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو پاکستان کی گہری تشویش سے آگاہ کیا گیا اور زور دیا وہ بھارتی حکومت کو پاکستان کے تحفظات بارے آگاہ کریں۔ ترجمان کا کہنا تھا بھارت میں منفی دقیانوسی تصورات اور امتیازی سلوک جاری ہے، بی جے پی قیادت کی خاموشی اور ہندوتوا کے حامیوں کے خلاف قابل فہم کارروائی کی عدم موجودگی پر تشویش ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button