اہم خبریںبین الاقوامی

بھارت : مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا

کرناٹک : بھارتی کالجوں میں مسلم طالبات کے حجاب پہننے پر بی جے پی سٹوڈنٹس ونگ کے کارکنوں کے اعتراض کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا۔

کرناٹک کے ایک کالج میں دلت ذات سے تعلق رکھنے والے طالب علم بی جے پی کے خلاف میدان میں آگئے اور نیلے رنگ کے رومال پہن کر جے بھیم کے نعرے لگاتے ہوئے کالج میں داخل ہوئے۔

دلت طالب علموں کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے کارکنوں کو زعفرانی رومال پہن کر آنے کی اجازت دی گئی تو وہ بھی اپنے مخصوص رنگ کے رومال پہن کر کالج آئیں گے۔

واضح رہے کہ کرناٹک کے کئی تعلیمی اداروں کے دروازے مسلم طالبات پر حجاب پہننے کے باعث بند ہوچکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button