بین الاقوامی

مڈغاسکر سمندری طوفان کی زد پر آگیا، 6 افراد ہلاک

انتاناناریوو  :  افریقی ملک مڈغاسکر سمندری طوفان کی زد پر آگیا جس سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق باٹسرائی نامی سمندری طوفان رات کے وقت مڈغاسکر کے مشرقی ساحل سے ٹکرایا، متعدد دیہات زیر آب آگئے، سڑکیں اور شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔

طوفان کے باعث 48 ہزار کے قریب افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے اور ریسکیو ٹیمز نے متعدد افرا دکو محفوظ مقام پر پہنچایا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button