جب تک پی پی کی حکومت رہے گی عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہوتا رہے گا ، خرم شیر زمان

0 35

کراچی : پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ جب تک پی پی کی حکومت رہے گی عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہوتا رہے گا۔پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے گھوسٹ سیمنارز کے نام پر 80 لاکھ روپے خرچ کرنے کے معاملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیٹر جنرل سندھ اپنی کتاب کا نام تبدیل کرکے داستانِ کرپشن کردیں۔انہوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کتاب میں نمبر کی ہیر پھیر میں خود ہر بار پھنس جاتی ہے، ہر سال سندھ کے بجٹ کو گھما پھیرا کر پیش کیا جاتا ہے، سارا کھیل زیرو کا ہے! جسے کرپشن کے ہیرو وزیراعلیٰ سندھ کھیل رہے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ کا منشی ملازمین کو کبھی لاکھوں کی چائے پلاتا ہے تو کبھی گھوسٹ سیمنارز کر کے لاکھوں کے خزانے کو ٹیکہ لگاتا ہے، جب تک پی پی کی حکومت رہے گی عوام کا پیسہ کرپشن کی نذر ہوتا رہے گا۔

پی ٹی آئی رہنما و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے مزید کہا ہے کہ پی پی کی کرپشن کو لگام ڈالنے کا وقت آچکا ہے، پی پی کا صوبے سے خاتمہ بہت جلد یقینی بنائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.