حکومت کا ساتویں مردم شماری 31اگست 2022تک کرانے پر غور

0 29

اسلام آباد :  قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ساتویں مردم شماری پر کام شروع کر دیا گیا ا س حوالے سے وزارت منصوبہ بندی نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں،ساتویں مردم شماری 31 اگست 2022 تک کرائے جانے پر غور شروع کیا گیا،مردم شْماری کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل کی منظوری سے مشروط ہوگی،ادارہ شماریات نے مردم و مکانات شماری کے لیے 23 ارب روپے کا بجٹ مختص کرنے کی درخواست کر دی،وزارت خزانہ نے ابتدائی طور پر 5 ارب روپے مردم شماری کے لیے مختص کر دئیے،بقیہ رقم مردم شماری کے آغاز پر فراہم کی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.