نیشنل ٹی ٹونٹی ،سندھ نے بلوچستان کو77 رنز سے ہرا دیا

0 36

راولپنڈی ( سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کے نویں میچ میں سندھ نے بلوچستان کو77 رنز سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے ۔176 رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم محض 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر زاہد محمود کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے اوپنرز عبدالواحد بنگلزئی اور امام الحق نے 46 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی تاہم مڈل آرڈر بیٹرز اس مثبت آغاز کا فائدہ نہ اٹھا پائے اور سندھ کی جانب سے بچھائے گئے سپن کے جال میں پھنس گئے ۔ عبدالواحد بنگلزئی اور امام الحق کے علاوہ بسم اللہ خان بلوچستان کے وہ واحد بیٹر تھے جو ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے ۔ سندھ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ سندھ نے مقررہ بیس اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے ۔ بلوچستان کے خرم شہزاد، کاشف بھٹی اور عمید آصف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.