جنوبی بلوچستان میں توجہ نہ دینے سے مسائل پیدا ہوئے ، مراد سعید

0 54

اسلام آباد :  وزیرمواصلات مراد سعید نے کہاکہ ہم نےموٹرویز کی تعمیر میں کروڑوں روپے بچائے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں جھل جاؤ، بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید نے کہاکہ کراچی، کوئٹہ، چمن شاہراہ پرکام جاری ہے، ن لیگ دورمیں مہنگی اورہمارےدورمیں سستی موٹرویزبنیں، جھل جھاؤ، بیلہ جنوبی بلوچستان کی اہم شاہراہ ہے۔

وفاقی وزیرمراد سعید نے کہا کہ شاہراہ کی تعمیرعلاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کریگی، ماضی میں بلوچستان کے مسائل پرتوجہ نہیں دی گئی، جنوبی بلوچستان میں توجہ نہ دینے سے مسائل پیدا ہوئے، پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے کام کرنا وزیراعظم کی ترجیح ہے۔

دوسری جانب جھل جاؤ، بیلہ شاہراہ کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے سنگِ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ کرپٹ لوگ اقتدارمیں آکرقوم کاپیسہ چوری کرتےہیں، ایف آئی اے کو سڑکوں کی تعمیرمیں کرپشن کی تحقیقات کا کہا ہے، موٹرویزکی تعمیرمیں جتنا پیسہ چوری ہوا اس کی تحقیقات کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ قوم کومعلوم ہونا چاہیے کرپشن سے کتنا نقصان ہوتاہے، کرپشن نہ ہوتی توانہی پیسوں سے بلوچستان کوخوشحال بنا سکتےتھے، ہمارا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے،کرپشن کا مطلب اقتدارمیں آکرعوام اورٹیکس کاپیسہ چوری کرناہے۔ انہوں نے کہاکہ غریب ممالک میں سب سےزیادہ کرپشن ہے، خوشحال ممالک میں سب سےکم کرپشن ہے، ملک کو ترقی دینی ہے تو سب علاقوں کو دیکھنا ہوگا ، ہماری کوشش ہے پسماندہ علاقوں کواوپرلائیں، بلوچستان کی ترقی سے پاکستان کو فائدہ ہوگا ، پاکستان کی ترقی کیلئےتمام علاقوں پرتوجہ دینی ہوگی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ 5 سال الیکشن کا سوچنے والے کبھی بلوچستان کانہیں سوچیں گے، صرف الیکشن کوسوچیں گے توملک کبھی آگےنہیں بڑھ سکتا،ایف آئی اے قوم کے سامنے لائے کس نے زیادہ پیسہ بنایا، ن لیگ دورکے مقابلے میں 4 رویہ سڑک 20 کروڑ سستی بنائی، ن لیگ دور کے مقابلے میں ہم نے سستی سڑکیں بنائیں۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ لوگ اقتدارمیں آکرقوم کاپیسہ چوری کرتےہیں، ایف آئی اے کو سڑکوں کی تعمیر کی تحقیقات کرنےکا کہا ہے، موٹرویزکی تعمیرمیں جتنا پیسہ چوری ہوااس کی تحقیقات کررہےہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ اندرون سندھ سب سے زیادہ غربت ہے، سندھ میں حکومت نہ ہونے کے باوجود احساس پروگرام سے مدد کی، احساس پروگرام سے سندھ کو 34 فیصد حصہ دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.