وفاقی حکومت تمام معاملات کو صدارتی آردنینس کے ذریعے چلانے کی کوشش کر رہی ہے، مولانا عبدالواسع

0 30

کوئٹہ : جمعیت علما اسلام بلوچستان کے صوبائی امیر و رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت پارلیمنٹ کو بائی پاس کرکے تمام معاملات کو صدارتی آرڈنینس کے ذریعے چلانے کی کوشش کررہی ہے جس کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، جب تک پارلیمنٹ کو مضبوط نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک کے حالات بہتر نہیں ہوسکتے، عالمی دنیا افغانستان میں طالبان کی حکومت کو تسلیم کریں اور ان کے ساتھ ہرممکن تعاون و ا مداد کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علما اسلام کے سنیئر اراکین سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ 2018میں حقیقی جمہوری جما عتوں کو عوام کی جا نب سے دئیے گئے مینڈیٹ کی بجا ئے ایسی نالائق اور نااہل حکومت کو ملک پر مسلط کیاگیاجو ملک کو بحرا نوں سے نکا لنے کی بجا ئے اسے مزید بحرا نوں کی طرف دھکیلنے کا سامان کر گئے ہیں آج عوام کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا ہے۔ اس وقت مہنگائی کی وجہ سے لوگ دو وقت کی روٹی کے لئے ترس رہے ہیں بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ حالات مزید گھمبیر ہوتے جا رہے ہیں، حکمرانوں نے عوام کے ساتھ کئے وعدوں میں سے ایک بھی وعدہ وفا نہیں کیا اورنا ہی مہنگائی کو کنٹرول کر نے کے لئے کو ئی اقدامات ہو تے دکھا ئی دے رہے ہیں آئے روز پیٹرولیم اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے جس نے عوام الناس کی مشکلا ت میں دوچند اضا فہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت اپنی نااہلی چھپانے کیلئے تمام معاملات کو پارلیمنٹ کی بجائے صدارتی آرڈنینس کے ذریعے چلانے کی کوششوں میں مصروف ہے مگر اس طرز عمل پر اپوزیشن جماعتیں اس پر خاموش نہیں رہیں گی۔انہوں نے کہاکہ دنیا کو چاہئے کہ وہ افغانستا ن کے معاملات کو حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور مو جو دہ طالبان حکومت کو تسلیم کر تے ہو ئے ان کی ہرممکن مالی امداد کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.