اہم خبریںپاکستان

چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا قومی اسمبلی اجلاس، حکومتی لاپرواہی کا شکار

اسلام آباد : چوتھے پارلیمانی سال کا پہلا قومی اسمبلی اجلاس، حکومتی لاپرواہی کا شکار ہوگیا۔ قومی اسمبلی کے حالیہ تمام اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی کر دیئے گئے۔

حکومت 17 ستمبر سے اب تک قومی اسمبلی کے 6 اجلاسوں میں کورم پورا کرنے میں ناکام رہی۔ لاکھوں روپے لگا کر بلائے گئے قومی اسمبلی اجلاس میں ایم این ایز ٹی اے ڈی اے لے کر غائب، وفاقی وزراء، حکومتی اراکین اسمبلی کی اکثریت ایوان سے غیر حاضر رہنے لگی۔

حکومتی عدم دلچسپی اور لاپرواہی سے قومی اسمبلی اجلاس کی کارروائی تعطل کا شکار ہوگئی۔ رواں ماہ کی17، 20، 21، 22، 24 اور 27 تاریخ کو قومی اسمبلی اجلاس ملتوی کیے گئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button