
اسلام آباد : کورونا وائرس سے 42 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 524 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 36 ہزار 888 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 60 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 27 ہزار 583، سندھ میں 4 لاکھ 54 ہزار 510، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 72 ہزار 766، بلوچستان میں 32 ہزار 837، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 289، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 913 جبکہ آزاد کشمیر میں 33 ہزار 990 کیسز رپورٹ ہوئے۔


