• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ بلوچستان عوامی پارٹی ملکر کریگی: عبدالقدوس بزنجو

web desk by web desk
September 22, 2021
in اہم خبریں, بلوچستان
0
مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ بلوچستان عوامی پارٹی ملکر کریگی: عبدالقدوس بزنجو

کوئٹہ  : اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا وہ بلوچستان عوامی پارٹی ملکر کریگی بعض معاملات پر میڈیا پر بات نہیں کرنا چاہتا اسمبلی کے ملازمین کے جائز مسائل کو حل کیا ہے ہمارے لئے عوام کے دل جیتنا زیادہ اہم ہے، یہ بات انہوں نے منگل کو بلوچستان اسمبلی میں ترقی پانے کی خوشی میں اسمبلی ملازمین کی جانب سے استقبالیہ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ملازمین کی جانب سے اسپیکر کی اسمبلی آمد پر انہیں روایتی پگڑی پہنائی اور گل پاشی کی گئی اس موقع پر اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اسمبلی کے ملازمین کے جائز مسائل تھے جو کافی عرصے سے زیر التواء تھے جنہیں حل نہیں کیا گیا ہے ملازمین کے مسائل کو حل کرکے انکی خوشیوں میں شریک ہوئے ہیں ہمارے لئے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنانا اہم ہے اسمبلی کے ملازمین کے مسائل کے حل سمیت دیگر امور کو بتدریج بہتر بنایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اسمبلی کا عملہ دن رات ہمارے لئے کام کرتا ہے ہمارا فرض ہے کہ ہم انکا خیال رکھیں اور انکے جائز مسائل کو حل کریں ہم اسمبلی کے ملازمین کو ساتھ لیکر چلیں گے اور انکی بہتری کے لئے اقدامات کرتے رہیں گے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئندہ کا فیصلہ جو بھی ہوگا بلوچستان عوامی پارٹی ملکر کریگی البتہ بعض باتیں میڈیا پر کرنے کی نہیں ہیں۔اس موقع پر بلوچستان اسمبلی اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ظفر رند نے کہا کہ اسپیکر میر عبدالقدوس بزنجو نے ہمیشہ ملازمین کے مسائل حل کئے ہیں اسمبلی کے ملازمین کی ترقی سے انکا دیرینہ مطالبہ منظور ہوا ہے پہلے بھی اسمبلی کے 40افسران کو گاڑیا اور 274کو موٹر سائیکلیں دی گئی ہیں امید ہے مستقبل میں بھی مسائل کو حل کیا جائیگا

Previous Post

فٹبال ویمن ورلڈکپ کوالیفائنگ راؤنڈ، انگلینڈ نے لکسمبرگ کو دس صفر سے پچھاڑ دیا

Next Post

بلوچستان میں ٹی بی کے تیس فیصد کیسز بعد از تشخیص ریکارڈ سے غائب ہو جاتے ہیں ، ربابہ بلیدی

Next Post
بلوچستان میں ٹی بی کے تیس فیصد کیسز بعد از تشخیص ریکارڈ سے غائب ہو جاتے ہیں ، ربابہ بلیدی

بلوچستان میں ٹی بی کے تیس فیصد کیسز بعد از تشخیص ریکارڈ سے غائب ہو جاتے ہیں ، ربابہ بلیدی

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.