شوبز

بھارتی اداکارہ تیزاب حملے میں بال بال بچ گئیں

ممبئی ( شوبز ڈیسک ) میڈیا رپورٹس کے مطابق ان پر یہ حملہ ممبئی میں اس وقت ہوا جب وہ میڈیکل سٹور سے کچھ دوا خرید کر واپس گھر جارہی تھیں۔پائل گھوش کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھر آرہی تھیں تو کچھ راہزنوں نے ان پر حملہ کرکے ان سے ان کی قیمتی چیزیں اور نقدی چھیننے کی کوشش کی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان افراد کے ہاتھ میں ایک بوتل تھی جس میں ممکنہ طور پر تیزاب موجود تھا جو وہ ان پر پھینکنے والے تھے ۔پائل گھوش کا کہنا تھا کہ وہ ان کے حملے سے بال بال بچ کر گھر پہنچیں، تاہم ان کے ہاتھ میں معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button