اہم خبریںبلوچستان

تحریک عدم اعتماد، نواب رئیسانی نے اپنا دورہ بیرون ملک مختصر کردیا

کوئٹہ : بلوچستان کی تبدیلی ہوئی سیاسی صورتحال اور وزیراعلی جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے چیف آف ساروان رکن صوبائی اسمبلی نواب اسلم خان رئیسانی نے اپنا بیرون ملک دورہ مختصر کر دیا اور گزشتہ شب وطن واپس پہنچ گئے، واضح رہے کہ سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی علاج معالجے کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم تھے لیکن بلوچستان کی تیزی سے بدلتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر رکن بلوچستان اسمبلی نواب اسلم رئیسانی نے اپنا غیر ملکی دورہ مختصر کر دیا اور اب تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے میں نواب اسلم رئیسانی کلیدی کردار ادا کرینگے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button