شوبز

اپنے ملبوسات کی ڈیزائنگ خود کرتی ہوں : صبورعلی

کراچی  :  ڈراموں میں کردار کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ملبوسات کا انتخاب کرتی ہوں ، ایک فنکارہ ہونے کے ساتھ ڈیزائنر بھی ہوں تو ڈرامے کے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے میں ملبوسات بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔اپنے ملبوسات کی ڈیزائنگ خود کرتی ہوں ، مجھے شروع سے ملبوسات کی ڈیزائنگ کا شوق تھا اور وقت کے ساتھ یہ شوق جنون اختیار کرتاگیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹر ویو میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر میں کسی ڈریس ڈیزائنر کے پاس جاتی ہوں تو ان کے ڈیزائن دیکھنے کے بجائے انہیں اپنے ڈیزائن کے حوالے سے گائیڈ کرتی ہوں۔میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ اب کو نسا فیشن چل رہا ہے اور میں اس کے مطابق اپنے ملبوسات تیار کراتی ہوں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button