اہم خبریںبین الاقوامی

روسی شہر پرم کی یونیورسٹی میں فائرنگ، 8 افرادہلاک، متعدد زخمی

ماسکو : روسی شہر پرم کی یونیورسٹی میں فائرنگ سے آٹھ افراد ہلاک، متعدد زخمی ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ حملہ آور گولیاں چلاتے ہوئے عمارت میں داخل ہوا، جانیں بچانے کیلئے طلبا نے پہلی منزل سے چھلانگیں لگا دیں۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد طلبا و طالبات کی ہے۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کو گھیرے میں لے کر حملہ آور کو گرفتار کر لیا، حملہ آور خود بھی طالب علم ہے۔ پولیس نے حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی نہ ہی حملے کی وجوہات بیان کی گئی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button