اہم خبریںپاکستان

نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر انڈین میڈیا جشن منا رہا ہے : فیاض الحسن چوہان

لاہور :  فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر انڈین میڈیا جشن منا رہا ہے، یا بیگم صفدر، بیگم صفدر اعوان نے بھی اپنے والد کے نقش قدم پر چلنے کی روش برقرار رکھی۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ثابت ہو گیا شریف خاندان، مودی کا سچا اور سُچا عزیز دار ہے، مودی سے محبت اور وطن سے دشمنی شریف خاندان نے اپنے عمل سے ثابت کی، پوری قوم نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے پر افسردہ ہوئی، سوائے بیگم صفدر اعوان کے، بیگم صفدر اعوان کے پاکستانیت کے لباس میں ملک دشمنی چھپی ہوئی ہے۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان سر سے پاؤں تک منافقت اور ملک دشمنی کی تصویر ہے، بیگم صفدر اعوان کے خاندانی مفادات کی ہر ڈور کا سرا پاکستان سے باہر ملتا ہے، لیکن منافقت کی انتہا یہ کہ اقتدار شریف خاندان کو پاکستان میں چاہیئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button