
لاہور: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ درخواست میں اوگرا اور وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی اضافے سے متعلقہ کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مزید بوجھ بڑھ گیا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کالعدم قرار دے




