• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

جامعات کی سینڈیکیٹ میں موجود ایم پی اے اپنے فرائض سے چشم پوشی کررہے ہیں ، کبیر محمد شہی

web desk by web desk
September 18, 2021
in اہم خبریں, بلوچستان
0
جامعات کی سینڈیکیٹ میں موجود ایم پی اے اپنے فرائض سے چشم پوشی کررہے ہیں ، کبیر محمد شہی

کوئٹہ  : نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ نیشنل پارٹی نے اپنے دورمیں تعلیم بجٹ کو 4فیصد سے بڑھا کر24فیصد کیا اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کرکے کالجز اور اسکولز کی اپ گریڈیشن کی اورطلباء وطالبات کو تعلیمی وظائف دئیے بدقسمتی سے آج حکمران صرف کمیشن اورکرپشن کے کاموں میں دلچسپی لے رہے ہیں جامعہ بلوچستان صوبے کاسب سے بڑاتعلیمی ادارہ ہے جہاں اساتذہ تنخواہوں سے بھی محروم ہیں جبکہ بھاری رقوم کہاں خرچ کی گئیں کسی کو معلوم نہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے محمدشہی ہاؤس کوئٹہ میں اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری باقی جتک، آفیسر ایسوسی ایشن کے صدر نذیر بلوچ، ایمپلائیز ایسوسی ایشن کے صدر شاہ علی بگٹی کی سربراہی میں وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا وفد نے انہیں نئے ایکٹ پراپنے تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایاکہ سینٹرالایز ایکٹ میں فیکلیٹی ممبران، آفیسران، ایمپلائیز ایسوسی ایشن و طلباء کی نمائندگی مکمل ختم کردی گئی ہے میرکبیر نے ایکٹ پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ جامعات کی سینڈیکیٹ میں موجود ایم پی اے اپنے فرائض سے چشم پوشی کررہے ہے اساتذہ‘افسران‘ملازمین اورطلباء تنظیموں کے سڑکوں پرآنے سے واضح ہوگیا ہے کہ حکومت اورارکان اسمبلی میں مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں تاہم نیشنل کسی تعلیمی ادارے کویرغمال ہونے نہیں دے گی اس موقع پربی ایس او پجار کے مرکزی چیئرمین زبیر بلوچ، سی سی ممبر طارق بلوچ، کوئٹہ زون کے صدر ڈاکٹر عمیر بلوچ، آرگنائزر نیشنل پارٹی تحصیل نوشکی خان جان بلوچ‘بی ایس اوکیوکرم بلوچ بھی موجود تھے۔

Previous Post

کوئٹہ،تمام ہوٹلوں، ریسٹورنٹ، اور ٹرانسپورٹرز میں بغیر ویکسینیشن کارڈ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

Next Post

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد ‘حکومتی ارکان اور ناراض ارکان آمنے سامنے

Next Post
وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد ‘حکومتی ارکان اور ناراض ارکان آمنے سامنے

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف اپوزیشن کا تحریک عدم اعتماد ‘حکومتی ارکان اور ناراض ارکان آمنے سامنے

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.