• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

اب خان صاحب کہیں گے کہ سائیکل اور گھوڑے خریدیں ، مریم اورنگزیب

web desk by web desk
September 16, 2021
in پاکستان
0
اب خان صاحب کہیں گے کہ سائیکل اور گھوڑے خریدیں ، مریم اورنگزیب

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم عمران خان سے گھوڑے اور سائیکل پر سب سے پہلے خود بیٹھنے کا مطالبہ کیا ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ بیان دے کر عوام کی غربت کا مذاق اڑایا گیا ہے، عوام کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں اور عمران صاحب گھوڑے خریدنے کی باتیں کر رہے ہیں۔

عوام کے پاس آپ نے آٹا روٹی دوائی گیس بجلی لینے کے پیسے نہیں وہ گھوڑے اور سائیکل کہاں سے خریدیں۔ اس ملک میں سب سے زیادہ خرچہ آپ کا ہے آپ گھر چلے جائیں ہم عوام کے لئے پیٹرول آٹا ، چینی گیس دوائی بجلی سستی کر دیں گے۔ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ عمران صاحب قوم کو گھوڑے اور سائیکل استعمال کرنے کا مشورہ دینے کے بجائے استعفیٰ دیں اور گھر جائیں۔

گھوڑے، گدھے، بھینسیں، کٹے، مرغیاں، انڈوں کے سوا اور کچھ عمران صاحب کے دماغ میں نہیں آتا۔ اے ٹی ایمز اور مافیاز کو بڑی گاڑیاں خرید کر دیں اور عوام کو گھوڑوں اور سائیکل خریدنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب قوم کو گھوڑے اور سائیکل کی نصحیت کر کے خود خصوصی طیارے میں بیٹھ کر باہر چلے گئے ہیں۔

‎عمران صاحب کو گدھے اور گھوڑے کی قیمت کا بھی کوئی علم نہیں، نہ ہی انہیں یہ پتہ ہے کہ سائیکل کتنے کا مل رہا ہے۔ آٹا، چینی، گھی، دال، سبزی، انڈے، بجلی، گیس، دوائی تاریخ کی مہنگی ترین سطح پر ہے۔ملک پر تاریخ کا بلند ترین قرض، تاریخی خسارہ، ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پے۔ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی بے روزگاری ملک کی بلند ترین سطح پراور غریب عوام کو عمران صاحب کی طرف سے گھوڑے اور سائیکل خریدنے کا مشورہ غریب عوام کے ساتھ بھونڈہ مذاق ہے۔

Previous Post

منی لانڈرنگ کیس شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت تمام ملزمان یکم اکتوبر کو فرد جرم کیلئے طلب

Next Post

پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے : حمزہ شہباز

Next Post
پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے : حمزہ شہباز

پٹرولیم اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ظلم ہے : حمزہ شہباز

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.