
لاہور : ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں شہید سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ دلیر جوانوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے کر اپنے جانوں کے نذرانے پیش کیے۔
صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے جنوبی وزیرستان آپریشن میں دھرتی ماں کا دفاع کرتے ہوئےجام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان نےکہا کہ ملک و قوم کی حفاظت کی خاطر اپنی جانیں قربان کرنے والے ہیروز کو ہمارا سلام ہے، ہمارے دلیر جوانوں نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افواج پاکستان کا ہر افسر اور سپاہی اسی جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہے،وطن کی خاطر اپنے سپوت قربان کرنے والے ان شہدا کے خاندانوں کو بھی ہمارا سلام عقیدت ہے



