اہم خبریںپاکستان

وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر تاجکستان چلے گئے

اسلام آباد  : وزیراعظم دو روزہ دورے پر تاجکستان چلے گئے، عمران خان تاجک صدر کی دعوت پر شنگھائی تعاون تنظیم کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیرِاعظم تاجکستان میں ایس سی او کے سربراہی اجلاس میں شریک ہونگے۔ عمران خان ایران، قازقستان، بیلاروس اور ازبکستان کے صدور سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیرِاعظم تاجک صدر امام علی رحمان سے ملاقات کیلئے صدارتی محل کا دورہ بھی کریں گے۔ عمران خان پاک تاجک کے مابین کاروباری شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ بزنس فورم سے خطاب بھی کریں گے۔

دوسری جانب فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی روس کے صدر کے ساتھ ملاقات طے تھی، صدر پیوٹن قرنطینہ میں ہونے کی وجہ سے دوشنبے نہیں آ رہے، صدر پیوٹن اور وزیراعظم عمران خان کی فون پر بات ہوئی، وزیراعظم عمران خان اور صدر پیوٹن کے درمیان ملاقات جلد متوقع ہے۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان اور تاجکستان کے قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم تاجکستان میں بزنس کانفرنس میں شرکت کریں گے، پاکستان اور تاجکستان کے درمیان کاروباری روابط بڑھانے پر بات ہوگی، افغانستان کی صورتحال کانفرنس کا کلیدی حصہ رہے گی، تاجکستان کا افغانستان کے حوالے سے کردار اہم ہے، دورہ تاجکستان سے ہمارے نظریے کو تقویت ملے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button