
لاہور : نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ون ڈے کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، بابر اعظم کپتان برقرار ہیں۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں مہمان نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کا پہلا ون ڈے جمعہ کو دن اڑھائی بجے شروع ہو گا جس کے لیے 12 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے، بابر اعظم کو ہی کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔
نائب کپتان شاداب خان سمیت تین لیگ اسپنر عثمان قادر اور زاہد محمود کو شامل کیا گیا ہے، ون ڈے سیریز باقی دو میچ 19 اور 21 ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔




