اہم خبریںپاکستان

میڈیا کے ساتھ حکومت کا یہ سلوک افسوسناک اور قابل مذمت ہے

اسلام آباد : نائب صدر پیپلزپارٹی سینیٹرشیری رحمان نے کہا ہے کہ پارلیمینٹ کے ‏مشترکہ اجلاس میں پریس گیلری کو تالا اورصحافیوں پر پابندی لگا کر حکومت نے بدترین اورغیر جمہوری تاریخ رقم کی ہے۔میڈیا کے ساتھ حکومت کا یہ سلوک افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔

ایک ٹوئٹ میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ‏مشترکہ اجلاس کے دوران پریس گیلری بند کرنے پر غیر ملکی سفیروں کے سامنے صحافیوں نے احتجاج کیا لیکن حکومت کواس پر کوئی شرمندگی نہیں ہے۔پی ٹی آئی کی 22سالہ سیاسی جدوجہد ان کی ذات کیلئے تھی ،جمہوریت اور پارلیمان کیلئے جدوجہد کی ہوتی تو ایسا نہ ہوتا۔

شیری رحمان نے کہا کہ ‏دو دن صحافی احتجاج کرتے رہے لیکن حکومت کی طرف سے ان کے ساتھ مذاکرات کیلئے کوئی نہیں گیا،اس حکومت کا رویہ جمہوری نہیں آمرانہ ہے، ان کو مشاورت کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں میڈیا کے ساتھ حکومت کا یہ سلوک افسوسناک اور قابل مذمت ہے ،ہم صحافت اور آزادی اظہار کی دشمن حکومت کے خلاف صحافیوں کے ساتھ ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button