بین الاقوامی

مصر میں تیرنے والا ریسٹورینٹ کاہگوں سمیت اچانک دریا میں ڈوبنے لگا

قاہرہ: مصر میں دریائے نیل کے کنارے تیرنے والا ایک ریسٹورینٹ اُس وقت دریا میں اچانک ڈوبنے لگے جب اُس میں درجنوں گاہک موجود تھے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے دریائے نیل میں قائم تیرنا والا ریسٹورینٹ ’’Stasia‘‘ مقامی افراد اور سیاحوں میں کافی شہرت رکھتا ہے اور لوگوں کی کثیر تعداد فطرت کا نظارہ کرنے اور لذیذ کھانوں کے شوق میں اس ریسٹورینٹ کا رقص کرتے ہیں۔

رات کے کھانے کے وقت بھی درجنوں سیاح ریسٹورینٹ میں موجود تھے۔ اچانک ریسٹورینٹ کے بنیادیں کمزور پڑ گئیں اور ریسٹورینٹ کی عمارت ایک جانب جھک گئی اور آہستہ آہستہ ڈوبنے لگی۔ عملے کے ارکان اور گاہکوں میں افراتفری مچ گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں پہنچ گئیں، عملے اور گاہکوں کو باہر نکالا اور ممکنہ طور پر ڈوب جانے اور زخمی ہو جانے والوں کی تلاش شروع کر دی۔ 3 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ابھی تک واقعے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ریستوران میں لوگوں کا شدید رش تھا جس کے باعث ریستوران کو تھامنے والے ستون دریا میں گر گئے۔

واضح رہے کہ رواں برس جولائی میں بھی ایک تیرنے والا ریسٹورینٹ مکمل طور پر غرق آب ہوگیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button