سابق صدر اشرف غنی نے افغان قوم سے معافی مانگ لی
کابل : سابق افغان صدر اشرف غنی نے کابل سے بھاگنے کی وضاحت جاری کرتے ہوئے افغان قوم سے معافی مانگ لی
ٹویٹر پر سابق صدر اشرف غنی نے بیان میں لکھا کہ لکھا کہ کابل چھوڑنا ان کی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا۔ 15 اگست کو طالبان غیر متوقع طور پر کابل میں داخل ہوئے۔
ان کا کہنا تھا کہ صدارتی محل کے سکیورٹی سٹاف کے کہنے پر میں نے کابل چھوڑنے کا فیصلہ کیا، کابل نہ چھوڑتا تو 90ء کی دہائی کی طرح گلی گلی لڑائی چھڑ جاتی۔ کابل اور وہاں کے 60 لاکھ باسیوں کو بچانے کے لیے یہ فیصلہ ناگزیر تھا، اپنے ساتھ افغان عوام کا پیسہ ساتھ لانے کا الزام بے بنیاد ہے۔