جیل سے سرنگ بنا کر فرار فلسطینیوں کی تلاش ، صیہونی فورسز گھر گھر تلاشی لینے لگی

0 30

غزہ  :   اسرائیلی جیل سے سرنگ بنا کر فرار ہونے والے فلسطینیوں کی تلاش میں صیہونی فورسز مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی لے رہی ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز اب تک فرار ہونے والے چھ فلسطینیوں کو پکڑنے میں ناکام ہیں اور ان کے رشتہ داروں کو پکڑ پکڑ کر جیل منتقل کر رہی ہیں۔

گزشتہ روز چھ فلسطینی قیدی اسرائیلی کی انتہائی سخت سیکیورٹی والی جیل سے سرنگ کھود کر فرار ہوگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.