کورونا کی چوتھی لہر مزید 57 زندگیاں نگل گئی، 24 گھنٹے میں 3613 نئے مریض
اسلام آباد : کورونا وائرس سے 57 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 26 ہزار 232 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 11 لاکھ 82 ہزار 918 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 613 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 3 ہزار 157، سندھ میں 4 لاکھ 38 ہزار 327، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 65 ہزار 200، بلوچستان میں 32 ہزار 403، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 51، اسلام آباد میں ایک لاکھ 956 جبکہ آزاد کشمیر میں 32 ہزار 824 کیسز رپورٹ ہوئے۔