افغان امدادی کام، پاکستانی تعاون قابل تعریف ، اقوام متحدہ

0 29

جنیوا :  اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے افغانستان میں جاری امدادی کاموں میں تعاون کرنے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا اور کہا ہے کہ اقوام متحدہ عظیم انسانی المیے کے شکار افغانستان میں امدادی کارروائیاں بدستور جاری رکھے گا۔ ترجمان اسٹیفن دوجارک نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ انتونیو گوتریس پاکستان ، قطر، متحدہ عرب امارات، امریکا، ڈنمارک، قازقستان، شمالی مقدونیہ اور پولینڈ سمیت رکن ممالک کی مخیرانہ امداد اور تعاون پر شکر گزار ہیں۔ترجمان کے مطابق سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ ان ممالک نے اپنے وعدوں کی پاسداری کی اور افغانستان میں امدادی کاموں کی نہ صرف حفاظت اور نگرانی کی بلکہ امداد میں بھی اپنا حصہ بھی ڈالا۔ ترجمان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اقوام متحدہ عظیم انسانی المیے کے شکار افغانستان میں امدادی کارروائیاں بدستور جاری رکھے گا۔ ایک تہائی آبادی کو غذائی عدم تحفظ اور بحران کا سامنا ہے ۔ افغانستان میں ایک کروڑ 80 لاکھ افراد کی مدد کے لیے ایک ارب 30 ہزار ڈالرز درکار ہوں گے اور اب تک اس کا صرف 40 فیصد جمع ہوسکا ہے اس لیے انسانی بحران سے نمٹنے کے لیے 13 ستمبر کو جنیوا میں عالمی امداد کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.