جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا سہارا لے کر سیاست کرنے والے زمین بوس ہوگئے : فیاض الحسن چوہان

0 35

لاہور: ترجمان پنجاب حکومت صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کا قیام علیحدہ صوبے کے قیام کی جانب آخری قدم ہے، جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا سہارا لے کر سیاست کرنے والے زمین بوس ہوگئے۔

جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے قیام وزیراعلیٰ پنجاب کا فقید المثال اور بے نظیر کارنامہ قرار دیتے ہوئے ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سردار عثمان بزدار جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے نجات دہندہ بن کر آئے ہیں، جنوبی پنجاب سے ملکی سیاست میں بہت وزراء، وزرائے اعلیٰ، صدور آئے، اپوزیشن چاہتی تو جنوبی پنجاب صوبے کے قیام میں معاونت کر کے تاریخ رقم کر سکتی تھی لیکن اپوزیشن نے حسب توقع ذاتیات اور پارٹی کے مفادات کو عوام کے مفاد پر ترجیح دی لیکن جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے ازالے کا سہرا سردار عثمان بزدار کے سر ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے مزید کہا کہ اس سے پہلے تمام انتظامی اور قانونی تقاضے سو فیصد پورے کر لیے گئے ہیں، اگلا اور آخری مرحلہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ہے، وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان حقیقی معنوں میں عوامی امنگوں کے ترجمان ہیں

Leave A Reply

Your email address will not be published.