اسلامی ریاست میں اقلیتوں مذہب ، عزت و آبرو کے تحفظ کی ضمانت حاصل ہے ، نواب رئیسانی

0 38

کوئٹہ  : سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اسلامی ریاست میں تمام غیرمسلم اقلیتوں اور رعایا کو عقیدہ، مذہب، جان و مال اور عزت و آبرو کے تحفظ کی ضمانت حاصل ہوگی۔ وہ انسانی بنیاد پر شہری آزادی اور بنیادی حقوق میں مسلمانوں کے برابر شریک ہوں گے۔ قانون کی نظر میں سب کے ساتھ یکساں معاملہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجاہدین نے سوویت یونین اور طالبان نے امریکہ اور نیٹو کا مقابلہ کیا۔ اندازہ لگائیں کہ آئندہ افغان قوم کس سے لڑے گی؟ یا پھر وہ لوگ ہوں گے جو افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.