بائیڈن نے کابل دھماکے میں ہلاک ہونیوالے فوجیوں کی میتیں وصول کیں
ڈیلاویئر : امریکی صدر ڈوور میں واقع ایئربیس میں منعقدہ روائتی فوجی تقریب میں شریک ہوئے ، باقیات کی منتقلی سے قبل ‘جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جِل بائیڈن فوجیوں کے اہل خانہ سے بھی ملے ۔ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق کابل میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی عمریں 20 سے 31 سال کے درمیان ہیں اور ان کا تعلق کیلی فورنیا، میساچوسیٹس اور ان کے درمیان واقع ریاستوں سے تھا۔