اہم خبریںبین الاقوامی

پاکستان میں اپنے باشندوں اور منصوبوں کے تحفظ کیلئے دہشتگردی کیخلاف ملکر لڑیں گے : چین

بیجنگ  :  چین نے گوادر میں خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنے باشندوں اور منصوبوں کے تحفظ کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑے گا۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ وانگ ونبن نے بریفنگ کے دوران حملے میں جاں بحق پاکستانیوں کیلئے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے ۔ ترجمان نے زخمی چینی کو مناسب طبی سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چین اپنے عملے ، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر دہشت گردی کے خلاف لڑے گا۔ انہوں نے کہاکہ چین جغرافیائی سیاسی فوائد کیلئے دہشت گردی کا استعمال کرنیوالی کسی بھی طاقت کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور خطے کے ملکوں پر زور دیتا ہے کہ تمام دہشت گرد تنظیموں کے خاتمے کیلئے وہ مل کر کام کریں۔ یاد رہے کہ جمعہ کے روز گوادر ایسٹ بے ایکسپریس پرا جیکٹ کے چینی کارکنوں کے قافلے پر خودکش بمبار نے حملہ کیا جس میں دو پاکستانی بچے جاں بحق، ایک چینی باشندہ زخمی ہو گیا تھا۔پریس کانفرنس کے دوران ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ گوادر دہشت گردی پر چین کو سخت صدمہ ہوا ہے ، انہوں نے واقعہ میں جاں بحق پاکستانیوں کیلئے تعزیت کا اظہار کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button