اہم خبریںبین الاقوامی
افغانستان میں اجیت ڈوول کی بھونڈی حکمت عملی سے بھارت رسوا

نئی دہلی : بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کی افغانستان کے حوالے سے چکنی چپڑی باتیں اور بھونڈی حکمت بھارت کی رسوائی کی وجہ بنی ، انڈین مشیر کے افغان نیشنل آرمی کے حوالے سے دعوے سمندری جھاگ نکلے ۔مبصرین کے مطابق بھارتی مشیر قومی سلامتی کے افغانستان کے حوالے سے بھونڈے تجزیے ،غلط مشوروں اور دعوئوں سے بھارت تو ڈوبا ہی لیکن امریکا اور مغرب بھی اس کے چکر میں آکر رسوائے زمانہ ہوئے ۔2013ء میں بھارتی مشیر برائے قومی سلامتی اجیت ڈوول نے ایک سیمینار میں تقریر کرتے ہوئے افغان نیشنل آرمی کی صلاحیتوں کی تعریف کے پل باندھے اور پاکستان کے موقف کو غلط قرار دیا تھا۔ہندوستان نے مسلسل عالمی طاقتوں سے نہ صرف جھوٹ بولا بلکہ انہیں مس گائیڈ کیا، وقت ہے کہ مغرب اور افغان اب انڈیا سے جواب طلب کریں۔




