اہم خبریںپاکستان

دنیا نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی مگر ناکام رہی، شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان کے معاملے پر دنیا نے پاکستان کو قربانی کا بکرا بنانے کی کوشش کی مگر ناکام رہی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ‘حساس وقت ہے پاکستان کے تمام سیکیورٹی ادارے الرٹ ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے امریکا اور طالبان کو ایک میز پر لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اس ملک کی خدمات امن کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ازبکستان میں اشرف غنی کو سمجھانے کی بہت کوشش کی تھی تاہم اس کے ذہن میں فتور تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button