آزاد کشمیر میں کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی انتشار پھیلا رہی ہے: طلال چودھری
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ کالعدم کمیٹی کے گرفتار شرپسندوں سے تفتیش کی بنیاد پر مزید گرفتاریاں ہوئیں، امتیاز اسلم کالعدم کمیٹی کی کور کمیٹی کا ممبر ہے، امتیاز اسلم کالعدم ایکشن کمیٹی کی قیادت کے درمیان رابطہ کاری کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ لوگ گرفتار ہوئے جنہوں نے اسلحہ کشمیر لے کر جانا تھا، اصغر سرحدی علاقوں سے اسلحہ آگے پہنچاتا تھا، جبکہ ماجد نامی شخص ضیاء سے رابطہ رکھ کر اسلحہ آگے فراہم کرتا تھا، ایک ناظم نامی شخص تھا جس کا عمار سہیل سے رابطہ تھا۔
انہوں نے بتایا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کو بھارت فنڈنگ کر رہا ہے، کالعدم ایکشن کمیٹی کے 38 میں سے 37 مطالبات مانے گئے، شہزاد نامی شخص اصل میں کشمیر کا رہنے والا ہے۔
طلال چودھری کا کہنا تھا کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی کور کمیٹی کے شرپسندوں کی آڈیوز میڈیا کے سامنے پیش کیں، کالعدم ایکشن کمیٹی کی تحریک ہرگز حقوق کی تحریک نہیں۔
