اہم خبریںبین الاقوامی

پہلے چور حکمران تھے ،افغانستان کے اصل مالک آگئے : مولوی عبدالحق حماد

کابل :  طالبان رہنما مولوی عبدالحق حماد نے کہا ہے کہ پہلے چور افغانستان کے حکمران تھے اب اصل مالک آ گئے ہیں، اشرف غنی نے افغانستان میں فساد کا آغاز کیا جو اب چار گاڑیوں میں ڈالر بھر کر بھاگ گیا ہے ، قطر میں ہونے والے مذاکرات میں یہ طے پایا تھا کہ اشرف غنی کی حکومت اختیارات بتدریج طالبان کے حوالے کر ے گی مگر ایسا نہیں کیا گیا، افغان ٹی وی کی خاتون اینکر کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا طالبان فوجی کمیشن کے سربراہ مولوی محمد یعقوب کی بات طالبان کیلئے حرف آخر ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ تما م صوبوں کا کنٹرول حاصل کرنے میں 50 سے زائد افراد نہیں مارے گئے ، عوام کی حمایت نہ ہوتی تو صورت حال اتنے اچھے طریقے سے کنٹرول نہ ہوتی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button