اہم خبریںبین الاقوامی

کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا

کابل  : امریکی فوج نے کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق کابل کے حامد کرزئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن بحال کردیا گیا ہے، گزشتہ روز رن وے پر موجود افغان عوام کے جم غفیر کے باعث فلائٹ آپریشن کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کردیا گیا تھا تاہم آج صبح عوام سے رن وے خالی کرانے کے بعد ملٹری فلائٹس میں سفارتکاروں اور عام شہریوں کے انخلا کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

کابل ائیرپورٹ پر موجود غیر ملکی سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ائیرپورٹ کو عام شہریوں سے خالی کرالیا گیا ہے، گزشتہ روز جو افراد یہاں جمع تھے اپنے اپنے گھروں کو جاچکے ہیں تاہم ابھی بھی ائیرپورٹ کی حدود سے فائرنگ کی آوازیں سنیں جاسکتی ہیں تاہم گلیاں سنسان پڑی ہیں۔

واضح رہے کہ طالبان کے افغان دارالحکومت کابل میں داخلے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں افغان شہری ملک چھوڑنے کے لیے حامد کرزئی ایئرپورٹ کے رن وے پر جمع ہوگئے تھے اور ایئرپورٹ سے پرواز بھرنے والے ہر طیارے میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اس دوران 2 نوجوان طیارے کے پہیوں سے چمٹ گئے اور طیارے کے فضا میں بلند ہونے کے بعد نیچے گرکر ہلاک ہوگئے۔

اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر افراتفری اور ہجوم کے باعث چند افراد نے زبردستی پرواز میں گھسنے کی کوشش کی تاہم امریکی فوج نے شہریوں کو روکنے کے لیے فائرنگ کی جس سے مزید 7 کے قریب افغان شہری ہلاک ہوگئے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button