
لاہور : جمیکا ٹیسٹ میں پاکستان نے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم پر 124 رنز کی برتری حاصل کر لی، دوسری اننگز میں بھی پاکستان کا مڈل آرڈر جم کر نہ کھیل سکا، پاکستان 5 وکٹ کے نقصان پر 160رنز سے اننگز کا دوبارہ آغاز کرے گا۔
کیربینز کے دیس میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 217 رنز کے جواب میں میزبان ویسٹ انڈیز نے 253 رنز بنائے اور 36 رنز کی برتری حاصل کی، قومی ٹیم نے دوسری اننگز شروع کی، ایک رن پر ہی پہلی وکٹ گر گئی، اوپنر عمران بٹ ایک بار پھر ناکام رہے، بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹ گئے۔
اظہر علی کی 23 رنز کے بعد ایک نہ چلی ، پینسٹھ کے مجموعے پر 34 رنز پر کھیلتے عابد علی اور بغیر رن بنائے فواد عالم آؤٹ ہوئے۔



