عبدالرشید دوستم ازبکستان فرار ہو گئے
کابل۔امریکی فورسز کے انخلا کے بعد افغانستان میں طالبان کے قبضوں میں مزید تیزی آگئی۔ طالبان نے شمالی افغانستان میں آخری بڑے شہر مزار شریف پر بھی قبضہ کر لیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق جنرل عبدالرشید دوستم ازبکستان فرار ہو گئے ۔ طالبان کے کابل شہر کے قریب پہنچتے ہی شہر میں افراتفری پیدا ہو گئی ہے ۔ کابل میں لوگ بینکوں سے رقوم نکلوا رہے ہیں جب کہ بینکوں میں کیش ختم ہو گیا ہے۔
