اہم خبریںبین الاقوامی
کشمیر کا خصوصی ریاستی درجہ بحال کریں : راہول گاندھی

سرینگر : بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس پارٹی کے سرکردہ رہنما راہول گاندھی نے مودی حکومت کی پالیسیوں پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکز کی جانب سے جموں و کشمیر پر حملہ کیا جاتا رہا ہے تاہم اب کشمیر واحد ریاست نہیں ہے جس پر مرکز کے حملے ہو رہے ہوں بلکہ ملک کی دیگر غیر بی جے پی ریاستوں پر بھی حملے ہو رہے ہیں۔ فرق بس اتنا ہے کہ کشمیر پر ڈائریکٹ حملہ ہو رہا ہے اور دیگر ریاستوں پر بالواسطہ۔سرینگر میں پارٹی دفتر کے اندر کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام ادارے ، یہاں تک کہ عدالتیں بھی مرکزی حکومت کے حملوں کی زد میں ہیں۔ انہوں نے بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ کیا اور صاف شفاف انتخابات کے مطالبے کو دہرایا تاہم دفعہ 370 کے بارے میں کوئی بھی بات نہیں کی گئی۔




