اہم خبریںپاکستان

بجٹ میں عوام کیلئے کوئی خاص ریلیف نہیں، عوامی سروے

نئے مالی سال کے بجٹ میں عوام کیلئے کوئی خاص ریلیف نہیں مہنگائی کا حجم برقرار اور اشیا خوردنی کی قیمتوں میں کمی نہیں لائی گئی

تنخواہوں اور پینشنز میں بھی خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا ادویات اور انسانی جانیں بچانے والی دواوں کی قیمتیں کم نہ ہونا عوام پر بوجھ ہے بجٹ سازی کے عمل میں عوام کو ریلیف دینے عوام دوست بجٹ کا ہونا ضروری ہے

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال 2021_22_کے بجٹ کے حوالے سے آن لائن کے ایک عوامی سروے میں مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے موجودہ نئے مالی سال کے بجٹ کو عوام کے حق میں نہ ہونے والا بجٹ قرار دیا ہے ان حلقوں کا کہنا ہے کہ بجٹ سازی کے عمل میں عوام کے مفادات کو شامل رکھنا اور عوام کو زیادہ سے زیادہ بجٹ میں ریلیف دینے کی اشد ضرورت ہوتی ہے

غریب عوام جس کا دارو مدار دال چینی چاول اور دیگر خوردنی اشیا پر ہوتا ہے ان خوردنی اشیا کی قیمتوں میں کمی کرنے کی بجائے قیمتوں میں گرانی عوام پر اضافی بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے پیٹرول ڈیزل اور گیس کی روز بروز بڑھتی قیمتیں بھی عوام پر ہی مالی بوجھ ہیں سروے میں کہا گیا ہے

کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بجٹ میں شفافیت اور بجٹ سازی میں میں عوامی آرا اور امنگوں کو بھی خاطر محلوظ لائے دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بجٹ سازی کے عمل کو بڑی اہمیت کا حامل تصور کیا جاتا ہے بجٹ سازی میں عوام اور سول سوسائٹی سمیت ماہرین اقتصادیات و معشیت کو بھی شامل کرکے بجٹ کی تیاری میں ان سے استفادہ کیا جاتا ہے بدقسمتی سے ہمارے ملک میں اس طرح کا کوئی منطق اور سوچ نہیں یہاں حکمران طبقہ خود اپنی مرضی سے بجٹ بناتا ہے جو عوامی امنگوں اور ضروریات کے مطابق نہیں ہوتا اور عوام ریلیف سے یکسر محروم رکھی جاتی ہے

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button