• آج کا اخبار
  • ٹیکنالوجی
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result
No Result
View All Result
Daily Shal Quetta NewsPaper
No Result
View All Result

عمران خان نے مزدور کی آمدنی 20 ہزار مقرر کر کے 700 ارب کے ٹیکس لگائے

web desk by web desk
June 17, 2021
in اہم خبریں, پاکستان
0
عمران خان نے مزدور کی آمدنی 20 ہزار مقرر کر کے 700 ارب کے ٹیکس لگائے

کراچی  :  بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہر تین میں سے ایک بچے کے غذائی قلت کے شکار ملک میں عمران خان نے ڈیری مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس لگا دیا، عمران خان نے بجٹ میں مزدور کی آمدنی 20 ہزار روپے مقرر کر کے 700 ارب روپے کے ٹیکس لگائے۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کے صرف ایک سال میں عام آدمی کی آمدنی میں 17 فیصد کی کمی اور کھانے پینے کی اشیاء کے خرچ میں 25 فیصد مہنگائی تبدیلی کا اصل چہرہ ہے، 40 فیصد غربت کے شکار ملک میں ڈیری مصنوعات پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ہمارے بچوں کے قتل کے مترادف ہے، چائے کے ہر کپ کا مہنگا گھونٹ عمران خان کی تبدیلی کی وہ خوف ناک قیمت ہوگی جو پاکستان کے عوام نے ادا کرنا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ بجٹ کے نتیجے میں آٹا، تیل اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کا ایک ایسا سونامی لائے گا کہ جس کے بعد عوامی ردعمل کو روکنا عمران خان کے بس میں نہ ہوگا، پی ٹی آئی حکومت غریب دشمن بجٹ کے حقائق کو عوام سے چھپانے کے لئے اپوزیشن کی آواز دبا رہی ہے، عمران خان یہ نہ سمجھیں کہ گالم گلوچ اور بدتمیزی کروا کر وہ بچ جائیں گے، ہم بجٹ کا سارا کچا چٹھا عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔

Previous Post

گالی دینا پنجاب کی ثقافت نہیں بلکہ ن لیگ کے رہنماؤں کا کلچر ہے: عثمان بزدار

Next Post

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جولائی تک توسیع

Next Post
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جولائی تک توسیع

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جولائی تک توسیع

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

  • کالمز
  • آج کا اخبار
  • کھیل
  • شوبز
  • بین الاقوامی
  • بلوچستان
  • پاکستان
  • صفحہ اول

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.

No Result
View All Result

© 2026 JNews - Premium WordPress news & magazine theme by Jegtheme.