اہم خبریںپاکستان

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جولائی تک توسیع

لاہور :  آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے نیب کو خواجہ آصف کے خلاف جلد ریفرنس دائر کرنے کا حکم دیتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جولائی تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جوڈیشل ریمانڈ مکمل ہونے پر خواجہ آصف کو جیل حکام نے عدالت کے روبرو پیش کیا۔ نیب پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ آصف کا ریفرنس اسلام آباد میں حتمی منظوری کے لیے بھیجا ہے، جلد منظوری کے بعد دائر کر دیا جائے گا۔

عدالت نے خواجہ آصف کے جوڈیشل ریمانڈ میں 3 جولائی تک توسیع کرتے ہوئے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ عدالتی کارروائی کے بعد جیل حکام خواجہ آصف کو عدالت سے لیکر واپس چلے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button