
لارڈز( اسپورٹس ڈیسک ) ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیویز نے اگرچہ 114 رنز پر تین وکٹیں گنوا دیں جس میں ٹام لیتھم ہی 23 رنز بنا سکے لیکن اس کے بعد ڈیون کانوے نے 16چوکوں سمیت 136 اور ہنری نکولس نے 46 رنز بنا کر دن کے اختتام تک مزید کوئی نقصان نہیں ہونے دیا۔انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے اولی رابنسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔




