بین الاقوامی
نائجیریا: تین سو سے زائد مغوی طالبات بازیاب نہ ہو سکیں

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اغوا ہونے والی بچیوں کے والدین شدت غم سے نڈھال ہیں اور بچیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے دُعا گو ہیں۔
واضح رہے کہ نائجیریا کی ریاست زمفارا کے بورڈنگ اسکول سے نامعلوم مسلح افراد 2 روز قبل سینکڑوں طالبات کو اغوا کر کے لے گئے تھے۔ اس علاقے میں ایک ہفتے میں طلبا کے اغوا کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔



