بین الاقوامی

میانمار،آمریت کیخلاف ملک گیر ہڑتال،مظاہرے جاری

ینگون  :  فوجی حکمرانوں کی سخت وارننگ کے باوجود ملک بھر کے شہروں اور قصبوں میں کثیر تعداد میں شہریوں نے پرامن مظاہرے کئے ۔ فوجی حکمرانوں نے اتوار کو سرکاری ٹی وی پر عام ہڑتال کے خلاف سخت انتباہ جاری کیا تھا۔ ینگون میں مظاہرین نے اقوام متحدہ کے آفس کے باہر احتجاج کیا، شہر کے دیگر علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ سہ پہر تک جاری رہا۔ ہڑتال کے باعث صرف مقامی نہیں، بین الاقوامی سٹور بھی بند رہے ، جن میں فوڈ ڈلیوری سروسز بھی شامل ہیں۔ ادھر میانمار کی وزارت خارجہ نے مغربی ملکوں کی جانب سے فوجی بغاوت کی مذمت کو داخلی امور میں مداخلت قرار دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ حکومت انتہائی تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے ۔ امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کرنیوالے حکام کے خلاف امریکا سخت اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ ادھر برطانیہ، جرمنی اور جاپان نے بھی میانمار میں تشدد کی مذمت کی ہے جبکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوٹیرش نے فوجی حکمرانوں پر زور دیا کہ مظاہرین پر تشدد بند کریں۔ادھر مظاہرین پر تشدد کے معاملے پر برطانیہ میں میانمار کے سفیر کو طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کرایاگیا۔یورپی یونین میانمار کے فوجی رہنماؤں پر پابندیاں لگانے کیلئے تیار ہے ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button