بین الاقوامی

کورونا سے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی اموات دلخراش معاملہ ہے : صدر جوبائیڈن

واشنگٹن  : امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا سے 5 لاکھ سے زائد شہریوں کی اموات دلخراش معاملہ ہے۔

قوم سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ قوم متحدہ رہے اور ماسک کا استعمال کرے، انہوں نے لوگوں سے ویکسین لگوانے کی بھی اپیل کی، وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تقریب میں نائب صدر کملا ہیرس اور خاتونِ اول نے بھی شرکت کی۔

انہوں نے سر جھکا کر مرنے والوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی، موم بتیاں روشن کی گئیں اور امریکی پرچم سرنگوں رہا۔ مہلک وائرس سے مجموعی طور پر امریکا میں 5 لاکھ 12 ہزار 590 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button