
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے۔
حکومت نے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کا فیصلہ کیا ہے، اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کروادی ہے، جس کے بعد بجلی کی قیمتوں میں 92 پیسہ فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاجارہا ہے، سی پی پی اے نے درخواست کی ہے کہ جنوری میں 7 ارب 72 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی، بجلی کی پیداواری لاگت 51 ارب 66 کروڑرہی، بجلی کی پیداوارپرفیول لاگت کا تخمینہ 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔


