
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پیسہ چلنے کی روایت ختم کررہے ہیں، جو ایوان میں پارٹی کے لیے بہتر ہوگا اسے سینیٹر بنائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سینیٹ کیلئے حتمی امیدواروں کے ناموں پرغور کیا گیا اور سینیٹر بننے کے خواہشمند افراد کی لسٹ پر مشاورت مکمل کی گئی




