اہم خبریںپاکستان

وزیر اعظم نے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا

اسلام آباد:  وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا، صوبے بھی تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں، پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کے ساتھ بھی معاملات طے پاچکے ہیں۔ جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ صوبوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں۔ انہوں نے بتایا کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کے ساتھ بھی معاملات طے پاچکے ہیں اور ٹی ایل پی کے ساتھ بھی معاملہ خوش اسلوبی سے طے پاگیا ہے، حکومت ناموس رسالت کیلیے کچھ بھی کرنے کیلئے تیار ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے سرکاری ملازمین کو مشتعل کرنے کی پوری کوشش کی لیکن وہ اپنی کوشش میں پوری طرح ناکام رہی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاتھ پی ڈی ایم کی چور بازاری اور لوٹ مار کی وجہ سے بندھے ہوئے تھے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم نے کل نالہ لئی کیلئے 70 ارب جاری کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، دو سال میں نالہ لئی مکمل ہونے سے راولپنڈی کا نقشہ بدل جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے نالہ لئی کیلیے فوری طور پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button